پی ایس ایل کے لیے بڑی خبر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی جانب سے اہم فیصلے کرتے ہوئے نئی ٹیمیں شامل کرنے اور موجودہ فرنچائزز کی ملکیت میں تبدیلی کا اشارہ کیا ہے۔
پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے دوران نئی تجاویز سامنے آئی ہیں، جن میں دو نئی ٹیموں کو لیگ میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ موجودہ چھ فرنچائز ٹیموں کی ملکیت میں تبدیلی کا امکان ہے، جو ان کے مالکان کے پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے تیار کردہ کنٹریکٹ ری نیوول ڈرافٹ پر ردعمل پر منحصر ہوگا۔
مالیاتی ماڈل میں بڑی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت رقم کی ادائیگی اب ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کی جائے گی۔ توقع ہے کہ نئی فرنچائزز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی کرنسی میں ہی دیے جائیں گے۔
موجودہ چھ فرنچائز ٹیموں کے معاہدوں کی مدت چند ہفتوں میں ختم ہونے والی ہے، اور پی سی بی اس سے قبل نئے معاہدوں کی تیاری مکمل کر رہا ہے۔ آئندہ ایک ہفتے کے اندر کنٹریکٹ ری نیوول ڈرافٹ فرنچائزز کو بھیج دیا جائے گا۔ جو مالکان نئی شرائط کو تسلیم نہیں کریں گے، ان کی فرنچائزز واپس لے کر نیلام عام کے ذریعے دوبارہ فروخت کی جائیں گی۔
پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن میں چھ کے بجائے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ نئی فرنچائزز بھی پاکستان کے دو شہروں کے ناموں سے متعارف کرائی جائیں گی۔