بھارت میں ایک اور طاقتور کھلاڑی گلین میکس ویل نے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے، جس نے اس سال نیلامی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلین میکس ویل، جو آسٹریلوی ایک روزہ اور ٹوئنٹی20 کھلاڑی ہیں، نے سوشل میڈیا پر کہا کہ آئی پی ایل کے کئی ناقابل فراموش سیزنز بعد اس سال نیلامی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے فیصلے کے بارے میں کہا کہ یہ ایک بڑا اور اہم فیصلہ ہے، جس کو وہ لیگ کی جانب سے ملنے والے مواقع اور تجربات پر شکرگزاری کے جذبے سے کر رہے ہیں۔ گلین میکس ویل نے کہا کہ آئی پی ایل نے انھیں ایک کرکٹر اور ایک انسان کے طور پر نکھرنے میں مدد دی، دنیا بھر سے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے، شاندار فرنچائزز کی نمائندگی کرنے اور پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کو اپنے کیریئر کے یادگار لمحات قرار دیا۔
انہوں نے شائقین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جلد دوبارہ ملاقات ہوگی، بھارت کی توانائی، یادیں اور چیلنجز ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔ گلین میکس ویل نے آئی پی ایل میں چار مختلف فرنچائزز ممبئی انڈییز، رائل چیلنجرز بنگلور، دہلی ڈیئرڈیولز اور پنجاب کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔