سعودی عرب نے حج کے لیے مسلم اقلیتی ممالک کے خواہش مند عازمین کو ایک بڑا اعلان دیا ہے۔ وزیراعظم حج اور عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مسلم اقلیتی ممالک کے لوگ حج 2026 کے لیے نسک ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا ہے کہ یہ پلیٹ فارم حج کے براہِ راست پروگرام کے تحت واحد سرکاری اور مجاز نظام ہے، جس کے ذریعے عازمین کو رجسٹریشن سے لے کر پیکج کے انتخاب، ادائیگی، رہائش اور حرمین شریفین کے درمیان ٹرانسپورٹیشن تک تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
رجسٹریشن کا طریقہ بھی یہ ہوگا کہ عازمین Hajj.nusuk.sa ویب سائٹ پر اپنی رہائش کے ملک، رابطہ تفصیلات اور شناختی دستاویزات درج کر کے اندراج مکمل کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے 7 خاندانی افراد کو بھی رجسٹریشن میں شامل کرسکتے ہیں۔
درخواست جمع کرنے کے بعد امیدوار سسٹم میں لاگ ان کر کے اپنی درخواست کی حیثیت دیکھ سکتے ہیں، لیکن صرف رجسٹریشن محفوظ کرائی جا سکتی ہے جبکہ پیکجز کی بکنگ اور دیگر مراحل بعد میں جاری کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے بتایا ہے کہ جو افراد حج گائیڈ یا خدمات فراہم کرنے والے عملے کے طور پر رجسٹریشن کرنا چاہتے ہیں وہ بھی نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ہی درخواست دیں گے۔