عالی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے اپنے نئے سنگل اور میوزک ویڈیو کو ظالم نظروں سے ریلیز کردیا ہے جو مایہ ناز پاپ اسٹار علی حیدر کی شاندار واپسی کا اعلان بھی ہے۔
شانی حیدری کی پروڈیوس کردہ یہ گیت جاوید اختر کی لازوال کمپوزیشن اور روشن ناگنوی کے بولوں کو جدید توانائی اور فنکی انداز کے ساتھ جوڑتا ہے، جو ماضی اور حال دونوں کی بہترین جھلک پیش کرتا ہے۔
یہ ویڈیو رنگین ریٹرو ویژولز، اسٹائلائزڈ پرفارمنسز اور سینیمیٹک خوبصورتی سے بھرپور ہے جو پاکستانی پاپ کے سنہری دور کی یاد دلاتا ہے، مگر ایک نئے، بین الاقوامی انداز کے ساتھ۔
یہ پروجیکٹ نہ صرف علی حیدر کی دیرینہ واپسی کا نشان ہے بلکہ علی ظفر کے اُس وژن کو بھی ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ پاکستان کی موسیقی کے ورثے کو آج کی نسل سے دوبارہ جوڑ رہے ہیں۔
عالی ظفر اپنی اس سیریز کے ذریعے لیجنڈری فنکاروں کو جدید ساؤنڈ اور عالمی معیار کی پروڈکشن کے ساتھ دوبارہ مین اسٹریم میں لا رہے ہیں۔ جدت اور ہمہ جہتی کی وجہ سے مشہور علی ظفر اس بار بھی نوسٹالجیا اور نئے دور کی تخلیقی سوچ کو ایک ایسے انداز میں ملا رہے ہیں جو کم ہی فنکار کر پاتے ہیں۔