کراچی میں ٹریفک ای چالان سے حاصل ہونے والی کروڑوں کی آمدنی کو شہر کے انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کا ایسا مطالبہ کردیا گیا ہے جس سے شہر کی بیرونی اور اندرونی سڑکوں کی صورتحال کو بہتر کیا جا سکے۔ بلدیہ عظمی کراچی نے ٹریفک چالان سے حاصل فنڈز کوکے ایم سی کو منتقل کرنے کی سفارشات پیش کرلی ہیں اور اس سلسلے میں مختلف پرپوزل تیار کئے جارہے ہیں۔
او زیڈ ٹی شیئر کی طرح ٹریفک چالان سے حاصل فنڈز بھی بلدیاتی اداروں کو دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے تاکہ شہر کی بیرونی اور اندرونی سڑکوں کی صورتحال کو مشترکہ طور پر بہتر کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں بلدیہ عظمی کراچی نے 106 بڑی سڑکوں کی تعمیر ودرستگی میں مذکورہ رقم کا بڑا حصہ خرچ کئے جانے پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں شہری حلقوں کے ساتھ ساتھ سینئر کنٹریکٹرز نے بھی وزیر اعلیٰ سندھ سے کراچی کی سڑکوں کی درستگی کیلئے ٹریفک ای چالان کا فنڈز بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔