پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا ہے کہ ٹیم بولنگ کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے، جبکہ بیٹنگ پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے تاکہ آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ایک مؤثر آل راؤنڈر کی ضرورت ہے اور اس پہلو پر بھی غور جاری ہے۔ انہوں نے اپنی ذاتی کارکردگی میں بھرپور توجہ دے رہا ہوں، کیونکہ میری پوری کوشش یہی ہے کہ میری کارکردگی سے ٹیم کو جیت ملے۔
لیکن انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا اور انہیں جلد از جلد درست کرنا ضروری ہے، کوشش کرتے ہیں کہ غلطیاں نہ دہرائیں۔
سلمان علی آغا نے بتایا کہ پچز 180 یا 190 رنز والی نہیں تھیں، اس لیے کھلاڑیوں کو وہاں مشکلات کا سامنا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن اجتماعی عمل ہے، تمام ارکان کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ تک موجودہ حکمت عملی کو برقرار رکھا جائے گا۔ سلمان علی آغا نے تسلیم کیا کہ پچھلی دو سیریز میں کارکردگی توقع کے مطابق نہیں تھی، مگر پوری کوشش رہتی ہے کہ میچ جتوانے والی اننگز کھیلوں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، ان کے اسکواڈ میں شامل ہونے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گراؤنڈ میں تمام فیصلے میں خود کرتا ہوں اور جہاں ضرورت محسوس ہو، وہاں بولنگ بھی کرتا ہوں۔
اختتامی اوورز کے حوالے سے انہوں نے اعتراف کیا کہ ہمیں ڈیتھ اوورز کی بولنگ مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیم مضبوط انداز میں مقابلہ کر سکے۔